21 اکتوبر ، 2022
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت فول پروف سکیورٹی مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو آج پولیس کی بھاری نفری کیلئے خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنان کے آنے کا خدشہ ہے، ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کی عمارت کے ارد گرد سکیورٹی تعینات کی جائے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ آج سنایا جائےگا۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبرکو محفوظ کیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اگست میں اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس میں ان کی نااہلی کی درخواست کی گی تھی۔