Time 21 اکتوبر ، 2022
پاکستان

الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی ایم این اے کے پولیس گارڈ نے گولی چلادی، گارڈ گرفتار

پولیس اہلکار کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس سے ہے جسے حراست میں لیے جانے پر اس نے پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی بھی کی/ اسکرین گریب
پولیس اہلکار کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس سے ہے جسے حراست میں لیے جانے پر اس نے پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی بھی کی/ اسکرین گریب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اہلکار سے گولی چل گئی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی جس کے بعد اہلکار کو گرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکار کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس سے ہے جسے حراست میں لیے جانے پر اس نے پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور اہلکار نے کہا کہ وہ عمران خان کے لیے جان دے سکتا ہے۔


مزید خبریں :