22 اکتوبر ، 2022
پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں عمران خان کی نااہلی کے بعد خصوصی نشست طلب کر لی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی خصوصی نشست آج 22 اکتوبر کو طلب کرلی۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل کیے جانے پر مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس میں متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔