دنیا
20 فروری ، 2012

اسرائیل میزائل حملے روکنے کیلئے دفاعی نظام نصب کریگا

اسرائیل میزائل حملے روکنے کیلئے دفاعی نظام نصب کریگا

مقبوضہ بیت المقدس … اسرائیل آج سے تل ابیب کے علاقے میں میزائل حملے کو روکنے کے لیے دفاعی نظام کی تنصیب شروع کرے گااسرائیل کے فوجی حکام نے بتایا کہ دفاعی نظام ”آئرن ڈوم“ تل ابیب سمیت دوسرے مقامات پر نصب کیا جائیگا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام کی تنصیب دراصل اس نظام کی سالانہ مشقوں کے منصوبے کا حصہ ہے۔ تل ابیب کے قریب آئرن ڈوم بیٹری کی تنصیب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کے تناظر میں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :