24 اکتوبر ، 2022
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح میں کوہلی کے ساتھ اہم کردار کرنے والے بیٹر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ چار وکٹیں گرنے کے بعد باس شراکت داری لگانے کا ارادہ بنایا تھا۔
پاکستان کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی کے بعد میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے کہا کہ جلدی وکٹیں گرنے کے بعد میں نے اور ویرات کوہلی نے یہی سوچا تھا کہ وکٹ پر وقت گزار کر میچ کو قریب لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکٹیں گرچکی تھیں اس لیے بڑے شاٹس کا آپشن نہیں تھا،کوشش کی کہ بیس اوور گزارنے تھے، آخر میں اعتماد تھا کہ کرلیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو شروعات میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صرف31 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 بیٹر آؤٹ ہوگئے تھے۔
تاہم ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور میچ کو آخری اوور تک لے کر گئے، جب بھارت کو 6 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے تو پانڈیا اوور کی پہلی گیند پر40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کو 4 وکٹوں سے کامیابی دلوائی۔