20 فروری ، 2012
میکسیکو سٹی … میکسیکو کے شہر موٴنیٹری کی جیل میں تشدد کے واقعات میں 44افراد ہلاک ہوگئے ، اتوار کی صبح جیل کے محافظوں اور قیدیوں کے درمیان اس وقت لڑائی شروع ہوگئی جب قیدیوں نے بستروں کو آگ لگانا شروع کردی،منشیات فروشوں کے گروہوں میں میکسیکو اور امریکا کے درمیان سرحدی علاقوں میں راستوں پر قبضے کے لیے لڑائی جاری ہے ، یہ دشمنی جیل میں بھی پھیل جاتی ہے جہاں منشیات کے جرائم میں ملوث مجرمقید ہیں۔گزشتہ ماہ بھی ایک جیل میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی میں 31قیدی ہلاک اور 13زخمی ہوگئے تھے۔