دنیا
Time 26 اکتوبر ، 2022

جوبائیڈن نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر روس کو خبردار کردیا

روس نے اگر یوکرین پر جوہری ہتھیار استعمال کیے تو وہ بہت بڑی غلطی کرے گا: امریکی صدر/ فائل فوٹو
روس نے اگر یوکرین پر جوہری ہتھیار استعمال کیے تو وہ بہت بڑی غلطی کرے گا: امریکی صدر/ فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو بہت بڑی غلطی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ کا بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کہا کہ میں آپ کو ابھی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا لیکن اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ روس نے اگر یوکرین پر جوہری ہتھیار استعمال کیے تو وہ بہت بڑی غلطی کرے گا۔

اس سے قبل  روس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یوکرین اپنی سر زمین پر ڈرٹی بم استعمال کرسکتاہے۔

روس کا کہنا تھا کہ امریکا اوراتحادیوں کوشبہ ہےکہ روس خود ڈرٹی بم استعمال کرکے اسے ایٹمی ہتھیار وں کے استعمال کا جواز قرار دے گا۔

مزید خبریں :