Time 27 اکتوبر ، 2022
پاکستان

سینئر صحافی ارشد شریف اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک

ارشد شریف کی نماز جنازہ میں سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں اور سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو اسکرین گریب
ارشد شریف کی نماز جنازہ میں سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں اور سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو اسکرین گریب

اسلام آباد: کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی تدفین کر دی گئی۔

ارشد شریف کی نماز جنازہ  فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی جس میں سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں اور سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں ارشد شریف کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو چند روز قبل کینیا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، ان کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔

پاکستان پہنچنے کے بعد ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا اور حکومت کی جانب سے ان کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کی گئی جو تحقیقات کے لیے کینیا جا چکی ہے۔

مزید خبریں :