کھیل
Time 28 اکتوبر ، 2022

سابق فٹبال کپتان علی نواز بلوچ انتقال کرگئے

سابق کپتان علی نواز بلوچ اپنے دور میں گول اسکورر مشین کے نام سے مشہور تھے/ فائل فوٹو علی نواز بلوچ
سابق کپتان علی نواز بلوچ اپنے دور میں گول اسکورر مشین کے نام سے مشہور تھے/ فائل فوٹو علی نواز بلوچ

کراچی:  قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان علی نواز  بلوچ برین ہیمبرج سے انتقال کرگئے۔

 لیاری سے تعلق رکھنے والےعلی نواز بلوچ کو گزشتہ ہفتے برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے بعد وہ آج انتقال کرگئے ہیں، علی نواز کی   نماز جنازہ شام 4 بجے کے ایم سی اسٹیڈیم میں ہوگی۔

مرحوم علی نواز نے کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

سابق کپتان علی نواز بلوچ اپنے دور میں گول اسکورر مشین کے نام سے مشہور تھے، وہ دبئی کلب سے بھی فٹبال کھیل چکے تھے   جب کہ انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچنگ بھی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :