29 اکتوبر ، 2022
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اگر عمران خان کو لگتا ہے کہ وہ اداروں پر دباؤ بڑھائیں گے جس کے نتیجے پر ادارے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا تعیناتی یا الیکشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔