کم لوڈ اور تکنیکی وجوہات: کراچی ائیر پورٹ سے جانیوالی 7 پروازیں منسوخ

لوڈ نہ ہونے اور تیکنیکی وجوہات کےباعث پروازیں منسوخ ہوئیں: ائیر پورٹ ذرائع
 لوڈ نہ ہونے اور تیکنیکی وجوہات کےباعث پروازیں منسوخ ہوئیں: ائیر پورٹ ذرائع 

کراچی ائیرپورٹ سے جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 7 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

ائیر پورٹ  ذرائع کے مطابق  لوڈ نہ ہونے اور تیکنیکی وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جو پروازیں منسوخ ہوئیں ان میں صبح7 بجےکراچی سے اسلام آباد کی پروازپی ایف121، کراچی سے دبئی کی صبح7 بجےکی پرواز ای کے605 اور کراچی سے لاہور کی صبح 8 بجےکی پروازای آر520 شامل ہے۔

اس کے علاوہ  دوپہر 12 بجےکی کراچی سےاسلام آباداورپشاورکی پروازپی اے 602،   دوپہرپونےایک بجےکی کراچی سے لاہورکی پرواز ای آر  522،  کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 اور کراچی سے دبئی کی شام 6 بجے کی پرواز  پی ا ے 110 منسوخ ہوگئیں۔

مزید خبریں :