16 جنوری ، 2012
صنعا … القاعدہ نے جنوب مشرقی یمن کے ایک چھوٹے سے شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کے شدت پسند یمن کے صوبے Radda in al-Baydah کے شہر میں ہفتے کی رات داخل ہوئے تو پولیس کی جانب سے مزاحمت کی گئی مگرشدت پسندوں نے قدیم قلعے اور مسجد پر قبضہ کرلیا۔ یمنی سوشلسٹ پارٹی کے رہ نما کا کہنا ہے کہ پولیس نے شدت پسندوں کو پسپا کرنے کے لیے موثر کارروائی نہیں کی اور اب شدت پسندوں کا اگلا ہدف Marrib صوبہ ہوگا۔