دنیا
Time 01 نومبر ، 2022

140 سالہ پرانا پل گرنے کا واقعہ: بچے کے رونے نے پورے خاندان کی جان بچالی

30 اکتوبر کو بھارتی شہر موربی میں دریائے مچھو پر بنا 140 سال پرانا پل گرگیا تھا جس کے نتیجے میں 135 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے— فوٹو: بھارتی میڈیا
30 اکتوبر کو بھارتی شہر موربی میں دریائے مچھو پر بنا 140 سال پرانا پل گرگیا تھا جس کے نتیجے میں 135 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے— فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست گجرات میں 140 سالہ پرانا پل گرنے کے واقعے میں 9 سالہ بچے کے رونے نے پورے خاندان کی جان بچالی۔

30 اکتوبر کو  بھارتی شہر موربی میں دریائے مچھو پر بنا 140 سال پرانا پل گرگیا تھا جس کے نتیجے میں 135 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

واقعے میں کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

پل گرنے کے واقعے میں بچ جانے والا ایک خوش قسمت خاندان بھی سامنے آیا ہے جوبچے کے رونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے رہائشی ساگر مہتا نامی رہائشی نے بتایا کہ اہلیہ، دو بچوں اور رشتے داروں کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے موربی پل گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پل  کے ہلنے پر 9 سالہ بیٹے خوفزدہ ہوگیا تھا اور اس نے رونا شروع کردیا جس پر پورا خاندان پل سے اتر آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پل سے اترنے کے 10 منٹ بعد واقعہ پیش آیا جس سے ہمارے رونگتے کھڑے ہوگئے۔

مزید خبریں :