پاکستان
02 دسمبر ، 2012

حیدرعباس رضوی، فوزیہ اعجاز، طیب حسین اور ڈاکٹر ندیم احسان مستعفی

حیدرعباس رضوی، فوزیہ اعجاز، طیب حسین اور ڈاکٹر ندیم احسان مستعفی

اسلام آباد…ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی سمیت پارٹی کے چار ارکان قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپیکر نے ایم کیو ایم کے ارکان حیدر عباس رضوی،ندیم احسان،طیب حسین اور فوزیہ اعجاز کے استعفے منظور کر لے گئے ہیں اور مزید کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے ہیں،ان چاروں ارکان نے استعفے کی وجوہات ذاتی قرار دی ہیں،الیکشن کمیشن ان ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دے گا تاہم آئینی ماہرین کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی ی مدت میں ایک سو بیس سے کم دن باقی رہ گئے ہیں اس لئے ان نشستوں پر ضمنی انتخاب نہیں ہوگا اور آئندہ عام انتخابات تک یہ نشستیں خالی رہیں گی۔

مزید خبریں :