کھیل
Time 02 نومبر ، 2022

روسی ایم ایم اے فائٹر فوڈ پوائزننگ کے باعث ہلاک

الیگزینڈر Pisarev / فوٹو بشکریہ TOMAHAWKCLUB
الیگزینڈر Pisarev / فوٹو بشکریہ TOMAHAWKCLUB

روس سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر الیگزینڈر Pisarev فوڈ پوائزننگ کے باعث چل بسے۔

الیگزینڈر Pisarev کے ایک ساتھی نے روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایم ایم اے فائٹر نیند کے دوران انتقال کرگئے تھے حالانکہ انہیں کسی بیماری کا سامنا نہیں تھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان کی موت فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ الیگزینڈر Pisarev کی اہلیہ کی حالت بھی بگڑ ی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

الیگزینڈر کے والد نے ایم ایم اے فائٹر کو  30 اکتوبر کو ماسکو کے وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے گھر میں بے حس و حرکت پایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں باہر سے چہل قدمی کے بعد گھر پہنچا تو الیگزینڈر اور اس کی اہلیہ سو رہے تھے، جب میں قریب گیا تو مجھے احساس ہوا کہ میرے بیٹے کی سانس تھمی ہوئی ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرا بیٹا مکمل صحت مند تھا اور پورے خاندان نے ایک ساتھ کھانا کھایا تھا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق ایم ایم اے فائٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت خربوزے کھانے کے بعد بگڑی تھی مگر اس حوالے سے مصدقہ طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔

الیگزینڈر Pisarev ایم ایم اے یورپین چیمپئن شپس کے فائنلسٹ تھے اور 5 ایم ایم اے  فائٹس میں سے 3 میں کامیابی حاصل کی۔

فروری 2020 میں آخری پروفیشنل فائٹ میں انہیں شکست کا سامنا ہوا تھا۔

مزید خبریں :