کیارا اور سدھارتھ کی شادی کس شہر میں ہوگی؟ نام سامنے آگیا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گزشتہ کئی عرصے سے بالی وڈ کی نامور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔

اداکار جوڑی کے معاشقے اور پھر جلد شادی کے بندھن میں بندھ جانے کی چہ مگوئیاں اس وقت سے ہورہی ہیں جب دونوں کی سپر ہٹ فلم 'شیر شاہ' 2021 میں ریلیز ہوئی۔

میڈیا نے کئی مواقع پردونوں سے اس حوالے سے سوالات کیے جنہیں خوبصورتی سے ٹال دیا گیا تاہم اب بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی شادی اپریل2023 میں ہوجائے گی اور اس حوالے سے شادی کا مقام بھی طے کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی بھارتی شہر چندی گڑھ کے  مہنگے ترین ولا میں ہوگی، یہ وہی مقام ہے جہاں بالی وڈ اداکار راج کمار اور  اداکارہ پترا ریکھا پاؤل کی شادی ہوئی تھی۔

اس سے قبل یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ  شادی میں فلم انڈسٹری سے اداکاروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا، دونوں کی شادی میں دوست اور قریبی رشتہ دار شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے اب تک واضح طور پر شادی کے حوالے سے کچھ معلومات شیئر نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں :