02 دسمبر ، 2012
کراچی…قائد متحدہ قومی مومنٹ الطاف حسین نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا کام ہے،اس طرح کے ریمارکس سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،لندن سے بیک وقت کراچی اور حیدر آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قابل اعتراض ریمارکس کاازخود نوٹس لیں،جس میں کہا گیا ہے کہ '' ایسی حلقہ بندیاں کی جائیں کہ کسی ایک جماعت کی اجارہ داری نہ رہے''۔