پشاور ٹول پلازہ پر راستہ بند کرنے پر خاتون اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی

پشاور ٹول پلازہ پر راستہ بند کرنے پر خاتون اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی۔ 

خاتون پشاور کی طرف آرہی تھیں کہ ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ٹریفک بند کیے جانے پر برہم ہوگئیں۔

ویڈیو میں ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور خاتون میں تلخ کلامی کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ارباب عاصم نے بتایا کہ کارکنوں اور خاتون کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی، رہنماؤں کی مداخلت پر کارکنوں نے خاتون کیلئے راستہ کھول دیا۔

مزید خبریں :