03 دسمبر ، 2012
کوئٹہ…بلوچستان میں ڈاکٹروں کی مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال گزشتہ 48روز سے جاری ہے، او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کی مسلسل بند ش کے باعث مریضوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔پاکستان میڈیکل ا یسوسی ایشن بلوچستان کا مطالبہ ہے کہ حکومت انیس نومبر کی پوزیشن بحال کرئے،جب تک ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات واپس نہیں لئے جاتے، ان کے معطلی کے احکامات واپس نہیں لئے جاتے اور دیگر کارروائیاں ختم نہیں کی جاتی اس وقت تک ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب او پی ی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز مسلسل 48ویں روز بھی بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ گذشتہ ماہ کی سترہ تاریخ سے ڈاکٹر سعید کے اغواء کے بعد شروع کیاگیا تھا۔جو کہ ان کی بازیابی کے باوجود اب تک جاری ہے۔