پاکستان
03 دسمبر ، 2012

خیرپور:پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

خیرپور:پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

خیرپور…خیرپورپولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس مقابلے کا واقعہ خیرپور یک علاقے احمد پور میں پیش آیا۔ جہاں ڈاکووٴں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ڈاکووٴں نے موقع پر پہنچنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا۔ جبکہ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت عطاء محمد تنیو کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں :