Time 09 نومبر ، 2022
کھیل

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر بورڈ کو سکیورٹی خدشات ہیں: بین اسٹوکس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کے بعد پیدا ہونے والی سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر  انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال اور حالات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، سکیورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈیکاسن صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بین اسٹوکس نے تسلیم کیا ہے کہ واقعہ ہمارے لئے تشویش کا باعث بنا ہے، ظاہر ہے گزشتہ ہفتے جو ہوا وہ ہمارے لئے حیران کن تھا، اس وقت ہمارے سکیورٹی ایڈوائزر ریگ ڈیکاسن وہاں موجود ہیں۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ وہ انگلینڈ کیلئے کئی برسوں سے ایک مرکزی آدمی رہے ہیں، میرے خیال میں وہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بہترین شخص ہیں، ریگ ڈیکاسن سے جب تک تمام معلومات نہیں مل جاتیں ہم کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ کھلاڑی اور جو لوگ بھی وہاں ٹور پر جا رہے ہیں سو فیصد ان پر اعتماد کر سکتے ہیں، ریگ ایسے شخص ہیں کہ آپ زندگی کیلئے ان پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

واضح رہے رواں برس ستمبر، اکتوبر میں انگلینڈ ٹیم کراچی اور لاہور میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیل چکی ہے۔ 

مزید خبریں :