Time 09 نومبر ، 2022
پاکستان

راجن پور: سروے کے باوجود سیلاب متاثرین امدادی رقم سے محروم

دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے/ فائل فوٹو
دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے/ فائل فوٹو

راجن پور میں سیلاب کے نقصانات کا سروے مکمل ہونے کے ڈھائی ماہ بعد بھی متاثرین امدادی رقم سے محروم ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ نہ گھر ہے نہ چھت،اللہ کے آسرے پر بیٹھے ہیں جب کہ دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔

دوسری جانب کاچھو کے گاؤں بکھر جمالی میں 2بچے انتقال کرگئے جس کے بعد ڈیرھ ماہ میں وبائی امراض سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

ادھر پڈعیدن میں سردی سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔

متاثرین نے حکومت سندھ سے فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :