Time 10 نومبر ، 2022
پاکستان

فرانس نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 2 ملین ڈالرز مختص کردیے

پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ملین یورو تین فرانسیسی بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے: فرانسیسی سفیر/ فائل فوٹو
پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ملین یورو تین فرانسیسی بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے: فرانسیسی سفیر/ فائل فوٹو

پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نےکہا ہے فرانس نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے 2 ملین ڈالرز مختص کردیے ہیں۔ 

پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے اسلام آباد میں  نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ملین یورو تین فرانسیسی بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے لیے الگ سے ایک ملین یوروز مختص کیے گئے ہیں جو قمبر شہداد کوٹ اور خیرپورکے علاقوں میں حاملہ خواتین اور دیگر متاثرین پر خرچ کیے جائیں گے ۔

فرانسیسی سفیر کاکہنا تھا کہ  فرانس سیلاب کے دوران مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران فرانسیسی فوج کے سینئر افسر نے فرانس کی طبی و امدادی ٹیموں کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی تفصیلات بتائیں اور پاکستانیوں کی والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :