03 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان نام کی کوئی تحریک نہیں ہے ، جس تحریک کووزارت داخلہ ، فورسز نے تسلیم کیااسے ہم تسلیم نہیں کرتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ کسی کو دہشتگر قرار دے۔جمعیت علمائے اسلام نے مذہبی ہم آہنگی کیلئے آواز بلند کی ہے اور کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت دینی مدارس کے طلبا اورعلمائے کرام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لوگ لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں،کارکنوں سے اپیل ہے کہ امن تباہ کرنے کی سازش ناکام بنادیں۔ملک میں امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں تا ہم ان کا کہنا ہے کہ ملک میں فوجی آپریشن کے ذریعے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔