10 نومبر ، 2022
آج پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی شریک تھے،لیگی رہنماؤں کی ملاقات تقریباًساڑھےتین گھنٹےجاری رہی۔
وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے آج یہ دوسری ملاقات تھی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی لانگ مارچ، نئےآرمی چیف کی تقرری سمیت مہنگائی اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔