کراچی: سپر ہائی وے پر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ کلینک کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکٹر ہارون جاں بحق ہو گئے: ایس ایس پی ملیر۔ فوٹو فائل
 فائرنگ کا واقعہ کلینک کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکٹر ہارون جاں بحق ہو گئے: ایس ایس پی ملیر۔ فوٹو فائل

کراچی: سپرہائی وے قاسم گوٹھ میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلینک کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکٹر ہارون جاں بحق ہو گئے۔

عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ سفید کار میں سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول کو 5 گولیاں لگیں، واقعے کی جگہ سے شواہد جمع کررہے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعے کی جگہ سے 5 خول ملے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں :