20 فروری ، 2012
اسلام آباد…میموگیٹ کیس میں سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری نے کہاہے کہ انہیں ابھی تک برطانیہ جانے کا ویزا نہیں ملا،میموگیٹ کمیشن نے منصوراعجاز کی شہادت 22 فروری کو لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، فریقین کے وکلا نے اس موقع پر لندن جاکر منصوراعجاز سے جرح بھی کرنا تھی، زاہد بخاری نے آج میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے لندن کے ویزے کیلئے درخواست جمع کرائی ہے لیکن انہیں ابھی تک ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر آج ویزا نہیں ملا تو ان کا منصور اعجاز کی شہادت قلم بند ہونے کے موقع پرلندن میں موجود ہونا ممکن نہیں ہوگا۔