Time 16 نومبر ، 2022
دنیا

’بے وفائی نہیں کرنے کا‘ سفاک شخص نے عورت کا گلا کاٹ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی

ابھیجیت پٹیدر نے خود کو پٹنہ کا تاجر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شلپا جھاریا کے اس کے بزنس پارٹنر جتیندر کمار اور اس کے ساتھ تعلقات تھے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل
 ابھیجیت پٹیدر نے خود کو پٹنہ کا تاجر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شلپا جھاریا کے اس کے بزنس پارٹنر جتیندر کمار اور اس کے ساتھ تعلقات تھے: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

بھارت میں ایک سفاک شخص عورت کا گلا کاٹ کر اس کی لاش کے ساتھ ویڈیو بناتا رہا جو اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ابھیجیت پٹیدر نے 25 سالہ شلپا جھاریا کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر اس کے قتل کا اعتراف کیا۔

ابھیجیت پٹیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’بے وفائی نہیں کرنے کا‘ پھر اس نے گلا کٹی لاش پر رکھی رضائی ہٹا دی۔

ایک اور ویڈیو میں ابھیجیت پٹیدر نے خود کو پٹنا کا تاجر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شلپا جھاریا کے اس کے بزنس پارٹنر جتیندر کمار اور اس کے ساتھ تعلقات تھے۔

ابھیجیت پٹیدر کا کہنا ہے کہ شلپا نے جتیندر سے 12 لاکھ روپے ادھار لیے اور پھر جبل پور فرار ہو گئی، جتیندر کی ہدایت تھی کہ لڑکی کو قتل کرنا ہے۔

لڑکی کو قتل کرنے والے ابھیجیت نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’بابو جنت میں پھر ملیں گے‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی بھارت میں ایک انتہائی اندوہناک واقعہ سامنے آیا تھا جس میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے اور انہیں 18 روز تک مختلف شہروں میں پھینکتا رہا۔

مزید خبریں :