16 نومبر ، 2022
سابق وزیراعظم عمران خان کے بقول جس دکان پر تحائف بیچے گئے وہ جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالی۔
نمائندہ جیو نیوز نے خستہ حال دکان کے مالک کو گھڑی کی رسید دکھائی تو پتہ چلاکہ یہ دکان تو موجودہ مالک نے 2020 میں خریدی ہے، دکان کے پچھلے مالک نے مبینہ طور پر گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدی۔
اُدھر دبئی کے پاکستانی تاجر عمر فاروق ظہور کا دعویٰ ہے کہ گھڑی اور دیگر تحائف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی سے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے۔
قبل ازیں عمران خان نے کہا تھاکہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجودہے۔