18 نومبر ، 2022
لاہور کے جیلانی پارک میں پنجاب حکومت کے ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شہریوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگادیے،خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
لاہور کے جیلانی پارک میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے سینیئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے خطاب کے دوران عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی، خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ اور ’’چور، چور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں نے اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی توسکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔