کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے اچھی خبر

کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی/ فائل فوٹو
کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کردی/ فائل فوٹو

کے الیکٹرک نے جولائی تا ستمبرکی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائرکردی۔

کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کی جس پر سماعت 30 نومبرکو ہوگی۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی7 روپے 83 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان ہے جب کہ اکتوبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی ایک روپے 88 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 3 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

مزید خبریں :