دنیا
Time 20 نومبر ، 2022

بھارت: اسپتال کے آئی سی یو میں گائے کا مٹر گشت، ویڈیو وائرل

بھارت کے ایک اسپتال کے انٹینسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں گائے کے مٹر گشت کی ویڈیو سولش میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

کسی بھی اسپتال کے آئی سی یو میں مریض کی عیادت کے لیے آنے والوں کا داخلہ بھی ممنوع ہوتا ہے لیکن بھارت کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں انسان تو دور کی بات گائے بھی اس طرح گھوم رہی ہے جیسے کسی کھیت میں چر رہی ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے اسپتال کی ہے جہاں ایک گائے کو اسپتال کے آئی سی یو میں مزے سے گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں گائے کو آئی سی یو میں رکھے کوڑے دان سے کچرا کھاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے اسٹاف، سکیورٹی گارڈ اور وارڈ کے انچارج کو معطل کر دیا۔

مزید خبریں :