دنیا
05 دسمبر ، 2012

سری نگر میں کشمیریوں کو عمر قید کی سزائیں قابل تشویش ہیں، راجا مظفر

سری نگر میں کشمیریوں کو عمر قید کی سزائیں قابل تشویش ہیں، راجا مظفر

ڈیلاس، امریکا … راجا زاہد اختر خانزادہ … امریکا میں مقیم کشمیری رہنما اور ساوٴتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ فورم کے ڈائریکٹر آن بورڈ راجا مظفر نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں طویل عرصہ سے نظر بند سیاسی قیدیوں کو عمر قید کی سزائیں سنائے جانے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے پر امن سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی حوصلہ شکنی اور تشدد کی سیاست کا سہارہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جن 3افراد کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں ان کا تعلق ایک بڑی سیاسی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سے ہے جو یاسین ملک کی قیادت میں ایک پر امن سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔ راجا مظفر کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے 51 سال سے پابند سلاسل رہنما شیخ نذیر احمد اور ان کے دیگر 2ساتھیوں شوکت احمد اور عبدالرحمان کو اچانک عمر قید کی سزا دینے سے عیاں ہوتا کہ بھارتی حکومت یا کشمیر کی ریاستی حکومت میں کچھ عناصر کو کشمیریوں کی عالمی سطح پر مقبول ہوتی پر امن جدوجہد کو سبو تاژ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے مقصد ریاست کی مکمل آزادی، اپنی جماعت اور لیڈر شپ کیخلاف ہونے والی ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری امن پسند قوم ہے اور یاسین ملک تمام تر مشکلات کے باوجود صبر کا دامن اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دینگے وہ پر امن سیاسی جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور کشمیریوں کے خلاف دشمنوں کی سازش کو ناکام بنایں گے۔ راجا مظفر نے کہا کہ ریاستی عوام یاسین ملک کی 10 دسمبر کو احتجاج کی کال پر پُر امن حصہ لیں تاکہ دنیا اس کا نوٹس لے، پر امن احتجاج کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ۔

مزید خبریں :