05 دسمبر ، 2012
وانا … جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا انگور اڈہ روڈ پر زیڑی نور کیمپ کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق وانا انگور اڈہ روڈ پر زیڑی نور ی کیمپ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم علاقے میں ٹیلی فون کی سہولت نہ ہونے کے باعث درست معلومات ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔