پاکستان
Time 23 نومبر ، 2022

’'لاہور سے عوام کا سمندر نکلے گا، وفاقی حکومت توپوں سے بھی نہ روک پائے گی'’

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 26 نومبرکو لاہورسےعوام کا سمندر نکلے گا جسے وفاقی حکومت توپوں سے بھی نہیں روک پائے گی۔

لاہور میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کی حکمت عملی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد  بات کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 26 نومبرکی کال سے وفاقی حکومت کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں، عدل وانصاف کی سربلندی تک فصلی بٹیروں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ   لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر اب تک  درج نہ ہونا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے ترلے منتیں کررہی ہے، ملک سیاسی عدم استحکام میں کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مزید خبریں :