23 نومبر ، 2022
وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو لانگ مارچ میں دہشت گردی کے خدشات سے متعلق مراسلہ بھیج دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجےگئے مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گردی کا حملہ کرسکتی ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، دہشت گردوں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
وزارت داخلہ کے مراسلے میں خبردارکیا گیا ہےکہ عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو مؤخر کرے۔