کھیل
05 دسمبر ، 2012

ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان جرمنی کو شکست دینے کیلئے پرامید

ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان جرمنی کو شکست دینے کیلئے پرامید

میلبرن…چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کل کھیلے جائیں گے، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور مینجمنٹ پرامید ہے کہ جرمنی کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔میلبرن میں جاری ایونٹ کی ناک آوٴٹ اسٹیج میں کل چار میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان ہاکی ٹیم جرمنی کے مدمقابل ہوگی۔ گول کیپر عمران بٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔پاکستان ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ احمد عالم بھی ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

مزید خبریں :