کھیل
05 دسمبر ، 2012

گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ پھٹی پرانی ٹرف پر جاری

گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ پھٹی پرانی ٹرف پر جاری

لاہور…گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی گراونڈ نمبر کی پھٹی پرانی ٹرف پر جاری ہے ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بلیو ٹرف کا کام تا حال شروع نہ ہو سکا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں نئی ٹرف نہ بچھنے کی وجہ سے گولڈ کپ ہاکی کئی بارملتوی ہوا،اب کھلاڑیوں کوپھٹی پرانی ٹرف پر ہی کھیلنا پڑرہاہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بلیو ٹرف اسپورٹس فیسٹیول کی وجہ سے نہیں بچھائی جاسکی،ا سپورٹس بورڈپنجاب کا کہنا تھا کہ جاپانی پہلوانوں کی فری سٹائل ریسلنگ کے بعد کام شروع ہو جائے گا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ گولڈ کپ کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے۔آرمی نے واپڈا کو ایک گول سے شکست دی جبکہ نیشنل بنک اور سوئی سدرن گیس کا میچ دودو گول سے برابر رہا ۔

مزید خبریں :