کھیل
05 دسمبر ، 2012

دانش کنیریا ای سی بی کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے لندن روانہ

دانش کنیریا ای سی بی کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے لندن روانہ

لاہور…لیگ اسپینر دانش کنریا ای سی بی کی جانب سے لگائی جانے والی تاحیات پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔لیگ اسپینر دانش کنیریا کے کیس کی سماعت 10دسمبر سے شروع ہوگی،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کاونٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر دانش کنیریاپر تاحیات پابندی اور ایک لاکھ پاونڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے جس کے خلاف دانش کنیریا نے اپیل دائر کی۔اپیل کی سماعت ایک رکنی پینل کرے گا جس میں دانش کنیریا اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوں گے۔ لندن روانگی سے قبل دانش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین ذکاء اشرف سے بھی ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :