05 دسمبر ، 2012
ڈھاکا…تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دو تبدیلیاں کی ہیں، لینڈل سمنز اور آندرے رسل کی جگہ کیرن پاول اور پرماؤل کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بنگلا دیش نے روبیل حسین کوان فٹ ابوالحسن کی جگہ ٹیم میں جگہ دی ہے۔پانچ میچوں پرمشتمل سیریز میں بنگلا دیش کو دو۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ اگر بنگلا دیش آج کے میچ میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو وہ سیریز اپنے نام کرلے گا۔ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 160 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز کے اگلے دو میچز7 اور 8 دسمبر کو اسی گراؤنڈ پرکھیلے جائیں گے۔