Time 25 نومبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں ڈکیتی، شہری ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے محروم

کراچی میں نامعلوم مسلح ملزمان شہری سے  50 ہزار ڈالرز (ایک کروڑ 12 لاکھ) روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کلفٹن بلاک 5 میں بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری کو لوٹ لیا گیا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہری سے غیر ملکی کرنسی لوٹ لی۔

شہری ذولفقار علی نے بتایا کہ وہ 19 نومبر کو بیرون ملک سے کراچی آیا تھا، 21 نومبر کو بینک سے رابطہ کرکے رقم نکالنےکا کہا، 24 نومبر کو بینک انتظامیہ نے50 ہزار ڈالرز حوالے کیے، بینک سے رقم لے کر نکلا تو بوٹ بیسن کے قریب مسلح ملزمان نے لوٹ لیا۔

ذوالفقار علی نے بتایا کہ 50 ہزار ڈالرز کی مالیت پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری سے ڈکیتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :