معروف صنعتکار ایس ایم منیر کراچی میں انتقال کرگئے

ایس ایم منیر مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے— فوٹو: فائل
ایس ایم منیر مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے— فوٹو: فائل

معروف صنعت کار ایس ایم منیر عرف بھائی جان کراچی میں انتقال کرگئے۔

چنیوٹی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر 1945 میں پیدا ہوئے اور 1964 میں چمڑے کے کاروبار سے وابستہ ہوگئے۔

اہم لیدر ایکسپورٹر ہونے کے ساتھ انہوں نے کئی ٹیکسٹائل فیکٹریز بھی کامیابی سے لگائیں، 1993-94 میں ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب ہوئے اور پھر یو بی جی گروپ کے تحت ایف پی سی سی آئی پر طویل عرصے برسراقتدار گروپ کی رہنمائی کرتے رہے۔

ایس ایم منیر مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔

صنعت کار برادری کی ایس ایم منیر سے لگاؤ تھا، وہ گردے کے عارضے کے باوجود آخری دم تک کاروباری برادری کے مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں آگے آگے رہے۔

حتیٰ کے پیر کے دن بھی گورنر سندھ سے صنعتکاروں سے ملاقات میں صنعتکاروں کی نمائندگی کی، تقریب کے چند ہی گھنٹوں بعد کاروباری برادری کے رہنما منیر بھائی جان زندگی کی ریس ہار گئے، صنعت کار رہنما میاں زاہد کے مطابق اچانک دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔

مزید خبریں :