پاکستان
Time 30 نومبر ، 2022

پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں، ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ لینا ہے: امریکا

روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو فائل
روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنا ہو گا۔

امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر مہنگے تیل کے عالمی منڈی پر اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہر ملک کو اپنے حالات اور تیل کی ضروریات کے مطابق فیصلہ لینا ہو گا۔

مزید خبریں :