06 دسمبر ، 2012
لاہور…تاحیات پابندی ختم نہ ہونے پر سابق کرکٹر سلیم ملک نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کو درخواست میں سلیم ملک نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے جرمانہ ادا کردیا ہے مگر کرکٹ بورڈ ان پر پابندی ختم نہیں کر رہا۔ لہٰذا عدالت بورڈ کو پابندی ختم کرنے کا حکم دے۔سلیم ملک پر لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ملک محمد قیوم پر مشتمل انکوائری کمیشن نے کرکٹ جوا کیس میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔