پاکستان
06 دسمبر ، 2012

کوئٹہ:سوئی گیس کے اخراج سے دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ:سوئی گیس کے اخراج سے دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ…کوئٹہ کی بلوچ کالونی کے ایک گھر میں سوئی گیس کے اخراج سے دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔دو روز قبل بھی کوئٹہ میں ظالم سوئی گیس نے میاں بیوی اور دو بچوں کی جان لے لی تھی۔ پولیس کے مطابق بروری کے علاقے بلوچ کالونی کے ایک گھر میں نعیم الدین نامی شخص اکیلا رہتا تھا وہ اپنے کمرے میں سوئی گیس کا ہیٹر جلاکر سو گیا۔ اس دوران سو ئی گیس کے اخراج سے دم گھنٹے کے باعث نعیم الدین کی موت واقع ہوگئی۔ نعیم کی موت کا علم اس وقت ہوا جب اسکے رشتہ دار اسکے گھر ائے۔پولیس نے طبی معائنہ کیلئے نعیم الدین کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی۔

مزید خبریں :