لوگ مجھے دیکھ کرکہتے ہیں 'وہ پاگل سی' آگئی: حرا خان

اداکارہ حرا خان  کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں دیکھ کرکہتے ہیں 'وہ پاگل سی'  آگئی۔

اداکارہ حرا خان جیو نیوز کے کامیڈی پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی مہمان  بنیں جن کے ساتھ پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے مزیدار گپ شپ کی اور اداکارہ سمیت پروگرام میں شریک حاضرین بھی گفتگو سے لطف اندوز ہوئے۔

اپنے ڈرامے  'وہ پاگل سی' کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حرا خان کا کہنا تھا کہ لوگ انھیں دیکھ کر کہتے ہیں ’وہ پاگل سی‘ آگئی اور پھر لوگ  تصاویر بنواتے ہیں اور میرے کام کی تعریف بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :