’احساس کے اظہار کیلئے الفاظ کم پڑگئے‘ مایا علی خانہ کعبہ پہنچ کر جذباتی ہو گئیں

انسٹاگرام پر خانہ کعبہ سے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے مداحوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا/فوتوبشکریہ انسٹاگرام
انسٹاگرام پر خانہ کعبہ سے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے مداحوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا/فوتوبشکریہ انسٹاگرام

معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

انسٹاگرام پر خانہ کعبہ سے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے مداحوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مایا علی کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو خانہ کعبہ سے نزدیک کھڑے جبکہ ویڈیو میں خانہ کعبہ میں طواف کے روح پرور مناظر کو دکھایا گیا ہے۔


مایا علی نے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ جذبات کے اظہار کے لیے کیپشن بھی  درج کیا  جس میں لکھا تھا ’بے شک وہ جسے چاہے اور جب چاہے بلائے، میں نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اپنے احساسات کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’ہر چیز کے لیے الحمدلِلّٰہ‘۔

مزید خبریں :