20 فروری ، 2012
اسلام آباد . . . . . سینیٹ میں منظوری سے قبل حکومت اور اپوزیشن میں20ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، جس کے بعد 20ویں آئینی ترمیم منظوری کے لئے آج ہی سینیٹ اجلاس میں پیش کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کے قیام کامعاملہ الیکشن کمیشن کو نہ بجھوا نے کی تجویز بھی دی گئی جبکہ اتحادیوں کی تجاویز کیلئے 21 ویں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔واضح رہے کہ 14 فروری کووفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی 20ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کی جا چکی ہے۔