Time 06 دسمبر ، 2022
کھیل

بھارت کا ویزے دینے سے انکار پر چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ردعمل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے  پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنا تھی اورٹیم کو اتوار کو بھارت روانہ ہونا تھا۔بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جانا ہے ، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو مرتبہ رنرز اپ رہ چکی ہے۔

بھارت کی جانب سے ویزے دینےسے انکار پرچیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے ردعمل دیتے  ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، کھیلوں میں سیاست کو لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے کلیئرنس نہیں دی، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے گا۔

سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل بھارت کو مستقبل میں میزبانی دینے پر پابندی لگا سکتا ہے۔

مزید خبریں :