پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2022

دہشتگردوں کی جامشورو سےکراچی بجلی فراہمی کی لائن کو دھماکے سے اڑانےکی کوشش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایک اور ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔

 گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے ایک ٹاور کو بم دھماکا کرکے اڑانے کی کوشش کی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ اہم تنصیبات کو بم سے اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق  500 کے وی کے این کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور 463 میں دھماکا ہوا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دہشت گردوں نے ٹاورکے پلرکے ہر حصے میں 200 گرام بارود مواد نصب کیا تھا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے ٹاور 467 کو بھی دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی جس میں 400 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

واپڈا حکام کے مطابق ٹاورز کے پلر انٹیکٹ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔



،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،،گذشتہ رات بھی دہشت گردوں نے ایک ٹاور کو بم سے اڑانے کی کوشش کی تھی،،

مزید خبریں :